ایک نیوز نیوز: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 16 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چھٹے روز مسلسل ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا دیکھنے میں آیا ہے۔ آج بدھ کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 79 پیسےمزید مہنگا ہوگیا ہے۔جس کے بعدانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 220 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر 228 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے.
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Bxnqj6yBLq pic.twitter.com/JvzpjfUM1E
— SBP (@StateBank_Pak) October 19, 2022
واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر بند ہواتھا۔