پی آئی اے نے عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا

پی آئی اے نے عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا
(ایک نیوز نیوز) پی آئی اے نے عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا۔ یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت دے دی گئی۔ رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ پیکج جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہو گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدس مہینے میں بہت سے لوگ جدہ اور مدینہ منورہ جاتے ہیں ان کی سہولت کے لئے یہ اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔