بچے سکول جانے سے ڈرنے لگے ،کریسنٹ ماڈل سکول میں کورونا کیسز سامنے آنے لگے

Oct 19, 2020 | 09:57 AM

admin
لاہور (ایک نیوز نیوز) کریسنٹ ماڈل سکول میں کورونا کیسز سامنے آنے لگے، پرنسپل صوبیہ لودھی موذی وائرس کا شکار ہو گئیں۔ شہر میں کورونا کے 45 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 51 ہزار 39 ہو گئی ہے۔

ہیڈ مسٹریس صوفیہ قادر نے بھی طبیعت ناساز ہونے پر سکول سے چھٹی لے لی، ذرائع کے مطابق سکول کے مزید سٹاف میں بھی کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول میں تاحال کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا، دوسری جانب لاہور میں کورونا کے 45 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 39 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں