کوٹ لکھپت ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر طالب علم جاں بحق

کوٹ لکھپت ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر طالب علم جاں بحق
لاہور(ایک نیوز نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقے میں طالب علم ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق، اذان نامی طالب علم ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت کے لئے ورثہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔