تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر کے باہر سڑک بند ہونے سے لبرٹی چوک پر ٹریفک جام ہوگئی،مین بلیوارڈ پر ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن لگا رکھی ہیں، لبرٹی چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،متبادل راستہ نہ ملنے کے باعث ٹریفک جام ہوئی،لاہور سنٹر سے حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چین ون چوک سے جانب حفیظ سنٹر بھی عام ٹریفک کے لئے بند ہے،سی ٹی او سید حماد عابد کا کہناتھا کہ صدیق ٹریڈ سنٹر سے لبرٹی ٹریفک رواں دواں ہے، حالی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، صدیق سنٹر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے۔
سی ٹی او کامزید کہناتھا کہ لاہور سنٹر یوٹرن پر لوڈ بڑھنے سے کلمہ چوک انڈر پاس کو بند کر دیا گیا،لوڈ کم ہونے پر کلمہ انڈرپاس کو دوبارہ کھول دیا جائےگا۔مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ/ ٹریفک ایڈوائزری لاہور سنٹر سے حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کے لئے بند ہے،راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے لمحہ بہ لمحہ متبادل روٹس بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔