ایک نیوز: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے بات چیف کیلئے تیار ہے ، مگر اسٹیبلشمنٹ ان سے بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین ) میں دوران گفتگوسینٹرفیصل واوڈا نے کہا آرمی چیف نے کہا پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے والا نتائج بھگتے گا ، آرمی چیف نے یہ بھی کہا احتجاج اور تشدد میں فرق ہے، یہ واضح ہے کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کون کررہا، پی ٹی آئی کررہی ہے، حکومت بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے، اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں ہے ، 24نومبر کی کال دی ، 25 کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم عائد ہونی ہے،فیض حمید کا ٹرائل بہت تیزی سے چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو وہ خود ہی بچاسکتے ہیں،مجھے تو ریلیف نظر نہیں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا آرمی چیف نے احتجاج اور تشدد کا فرق بتادیا وہ وایک واضح پیغام ہے، احتجاج اگر ملتوی نہیں ہوتا تو میرے لیے یہ حیران کن نہیں، احتجاج ملتوی نہیں بھی ہوتا تو عدالت کہیں اور جاکر احتجاج کرنے کا حکم دے گی، پی ٹی آئی میں ہیجان کی کیفیت بتارہی ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل جلد ہونیوالا ہے، بانی پی ٹی آئی پر بھی فرد جرم عائد ہونی ہے، مداخلت سے کچھ نہیں ہورہا، فیض حمید کے کورٹ مارشل کی حد تک فیصلہ جلد ہونیوالا ہے، اس کے بعد سزا ہوگی، پی ٹی آئی کو علم ہے فیض حمید کا کورٹ مارشل ہوگیا تو اس کے بعد دیگر کی باری ہے ،جو کہا جارہا یہ فائنل راؤنڈ ہے، یہ کوئی فائنل راؤنڈ نہیں ہے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا حکومت بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی ممکن بنائے، مینڈیٹ کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ کردار ادا کر سکتی ہے، 26ویں ترمیم کی واپسی پر بھی حکومت سے بات ہو سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے بڑے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا جو بھی بات ہوگی براہ راست مجھ سے ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو رد نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی بات سے معاملات کے حل کیلئے راستے کھلے، حکومت کا کام ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھائے اور مسئلے کا حل نکالے،علی امین گنڈاپور ، بیرسٹر گوہر معاملات کو حل کرنے والے لوگ ہیں، پر امید ہوں کہ دونوں کوئی اچھا نتیجہ نکال کر لائیں گے، ہمیشہ معاملات کو ٹھیک کرنے کی بات کرتا ہوں، آگ لگانے والا نہیں،بانی پی ٹی آئی نے خود کہا کہ 9 مئی کو جس نے غلط کام کیا اسے سزا دیں،غلطی صرف ہم سے نہیں ہوئی، دوسری طرف سے بھی ظلم ہوا، ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کیخلاف کچھ نہیں، اب بشریٰ بی بی کو لیکر بیٹھ گئے ہیں ، بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں تک پہنچا رہی ہیں۔