ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں رنگ روڈ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنما اوروزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران تھانہ مناواں لاہور کے مقدمے میں تفتیشی افسر نے وارنٹ عدالت سے گرفتاری کی استدعا کی تھی۔
تھانہ مناواں کے تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری کی استدعا پر انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کیلئے پیش نہیں ہوا ہے، وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں،عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نےوارنٹ جاری کیے ہیں ۔
موٹر وے پر توڑ پھوڑ کیس ،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Nov 19, 2024 | 19:01 PM