گورنر خیبر پختونخواہ  فیصل کریم کنڈی  کی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات  

گورنر خیبر پختونخواہ  فیصل کریم کنڈی  کی چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات  
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa Governor Faisal Karim Kundi meeting with People's Party Chairman

ایک نیوز: گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہوانیوالی ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے  اور امن و امان کی صورتحال بارے بھی آگاہ کیا ۔  

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا کی وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔