سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

سموگ کی شدت میں کمی، لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 
کیپشن: Reduction in intensity of smog, announcement of opening of educational institutions of Lahore and Multan

ایک نیوز: سموگ کی شدت میں کمی کے باعث  محکمہ ماحولیات کی جانب سے لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔  

محکمہ ماحولیات کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا، طلبہ اور اساتذہ کیلئے  ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کیلئے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔