ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہیں ، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی، صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور اینٹلی جنس معلومات کی موثر شئیرنگ پر بھی غور ہو گا۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔