فضائی آلودگی،لاہور بدستور دوسرے نمبر پر، ایئر کوالٹی انڈیکس کم نہ ہو سکا

Nov 19, 2024 | 11:11 AM

 ایک نیوز: لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، ایئر کوالٹی انڈیکس کم نہ ہو سکا۔
 لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی لاہور سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 531 تک پہنچ گیا ، لاہور کا اوسط اے کیو آئی بھی 404 تک ریکارڈکیا گیا، امریکی قونصلیٹ میں اے کیو آئی 509 ہے جوہر ٹاؤن میں اے کیو آئی 485 تک ریکارڈ ،ویلنشیا ٹاؤن کا اے کیو آئی 404 تک ریکارڈکیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں فضائی آلودگی بھی عروج پر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس کے لحاظ سے شہر قائد کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہوگئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری فضائی آلودگی سے بچاو کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔    

مزیدخبریں