دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کا آغاز

دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کا آغاز
کیپشن: Launch of Defense Exhibition Ideas 2024

ایک نیوز:پاکستانی دفاعی ساز و سامان کی 12 ویں بین الاقوامی آئیڈیاز نمائش کا آغاز ہو گیا۔

کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہو گیا،بین الاقوامی تجارتی اور فوجی وفود نمائش میں شریک ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریزنےا مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

 ڈی جی رینجرز نےجدیداسلحہ، ڈرونز اور دیگر دفاعی سامان کا معائنہ کیا، ڈی جی رینجرز کو  سٹاف نے بریفنگ بھی دی، ڈی جی رینجرز سندھ نے بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر سٹالز کا بھی دورہ کیا۔
چار روزہ نمائش کا سلسلہ 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں چلتا رہے گا ،آج وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف نمائش میں شرکت کریں گے ، نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ساز و سامان پیش کیا جارہا ہے ۔
نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، نمائش میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے، نمائش میں پہلی مرتبہ ایران، اٹلی اور یوکرین بھی شریک ہونگے ، نمائش میں چائنا کا الگ پویلین بھی بنایا گیا ہے ۔
نمائش میں بی ٹو بی میٹنگز اور پاکستانی دفاعی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، سی ویو پر منعقد ہونے والا خصوصی ایئر شو بھی نمائش کا حصہ ہوگا، نمائش کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہے گی ۔
نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے،گزشتہ روز نمائش کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیاہے۔