پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے آغاز پر 477پوائنٹس کا اضافہ

Nov 19, 2024 | 10:17 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 95 ہزار 473 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    

دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں24فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
  پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں ،اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

مزیدخبریں