محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Nov 19, 2024 | 09:21 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ 
سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔    

مزیدخبریں