ایک نیوز:ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں24فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں ،اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔
جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔
ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔
پاکستان کی ترسیلات زرمیں24فیصد کااضافہ
Nov 19, 2024 | 09:01 AM