ایک نیوز: عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے100ڈرون اورراکٹ اسرائیلی علاقوں پر داغ دیئے گئے ہیں۔
تل ابیب میں شاپنگ مال کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تل ابیب میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،تل ابیب کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے تل ابیب پرحملے میں 5افراد زخمی ہوئےجبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں بجلی کی ہائی وولٹیج لائن متاثرہوئی ہے۔
دوسری جانب بیروت میں اسرائیلی حملوں کےبعد سکول بند کردئے گئے، گزشتہ روز حملوں میں وسطی بیروت کے گنجان آباد اضلاع کونشانہ بنایا گیا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو امداد فراہم کرنے کاکوئی پلان بی نہیں ، اسرائیل کی جانب سے انرواپر پابندی کےبعدا مداد رک گئی، غزہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی امداد کیلئے انروا کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔