روس یوکرین کے زیر قبضہ کرسک ریجن پر بڑا حملہ کرسکتا ہے:برطانوی میڈیا

 روس یوکرین کے زیر قبضہ کرسک ریجن پر بڑا حملہ کرسکتا ہے:برطانوی میڈیا
کیپشن: Russia may launch major attack on Ukraine-held Kursk region: British media

 ایک نیوز: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کیخلاف لانگ رینج میزائلوں کے استعمال سے جنگ کاپانسہ نہیں پلٹے گا، روس چنددن تک یوکرین کے زیر قبضہ کرسک ریجن پر بڑا حملہ کرسکتا ہے۔
  برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کیلئے کرسک کومذاکراتی پوزیشن کیلئے استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا،بائیڈن انتظامیہ نے تاخیر سے فیصلہ کیا، روس کوزیادہ نقصان نہیں ہوگا، روس یوکرینی سرحد سے فوجی اڈوں کو پہلے دور دراز کے علاقوں میں منتقل کرچکا ہے۔
  برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ساختہ سپر سونک بیلسٹک میزائلوں کی رینج 300 کلومیٹر تک ہے، تیز رفتاری کی وجہ سے ان میزائلوں کوتباہ کرنا مشکل ہوتاہے، روس اسے نیٹو کی اس جنگ میں براہ راست شمولیت کے طور پردیکھے گا۔