ایک نیوز:کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ 9 فروری کو ہم یوم تشکر منائیں گے آپ کی استقامت جیت گئی ہے سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ8 فروری کو کراچی کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو شکست ہو گی، آج رات کسی کی سیاسی موت کا اعلان کر رہے ہیں ہم، پی پی پی کا شکریہ کے وہ ہمارا کچرا اٹھا رہے ہیں۔ اس کچرے کو جلا کر وہ روشنی کریں گے۔ جب کہہ رہے تھے لوگ کے ایم کیو ایم بکھر رہی ہے تو ہم دعوہ کر رہے تھے کے ایم کیو ایم نکھر رہی ہے۔ہم لاہور گئے تھے ان کو بتانے کے ہم کو اقتدار نہیں امن چاہیے، وزارتیں نہیں اپنا حق چاہیے۔ یہ وطن غلامی کے لئے نہیں آزادی کے لئے بنا تھا ۔ہم اپنے حصہ کا پاکستان اپنے ساتھ لاۓ تھے۔ایم کیو ایم والے کرسیوں پر بیٹھنے والے نہیں کرسیاں بانٹنے والے ہیں۔ایم کیو ایم ہمارے باپ کا ہے،آئیں دعا کریں ہیلو کی آواز لگ جائے۔
سابق میئرکراچی مصًطفی کمال کاکہنا تھاکہ ایم کیو ایم کو گالیاں بک کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے، ایک زمانہ تھا کے دن میں 20 20 کارکن مارتے تھے۔آج ایک بھی کارکن کو ہاتھ لگا کر دکھاؤ ۔ آج ہم دن اور رات ہوش میں ہیں۔اب وہ ٹائم نہیں، اب تم ہم کو نہیں سنبھال سکتے۔ حافظ نعیم کو بھی لندن کا آسرا ہے۔ہمارے چار سال کے امن کی وجہ سے آج شہر میں تم گھوم رہے ہو حافظ نعیم۔یہ حافظ نعیم ایک ایم پی اے تو کیا آدھی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔اگر لندن کا ووٹ ہے تو تم حافظ نعیم خوش ہو جاؤ ۔ اگر لندن سیٹ اپ یہاں ہوتا تو تم اپنے گھر سے نہیں نکل سکتے تھے۔۔