ایک نیوز :اداکا رفہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کوشدید تنقید کانشانہ بناڈالا۔
فہد مصطفی کا نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہنا تھاکہ آج کل ہمارے ملک میں کانٹینٹ نہیں ہے، پیسہ وغیرہ تو آنی جانی چیز ہے لیکن اچھا مواد فراہم کرنا ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی فیملیز کو فروخت کر رہا ہے، ان کا کانٹینٹ کیا ہے؟ فیملیز بیچ رہے ہیں، صبح دوپہر شام کی چیزیں دکھا دو، کچن میں یہ بنالیا، آج امی کے پاؤں پڑ گئے، قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے یہ لوگ۔
فہد مصطفی کاکہنا تھاکہ اللہ سب کی ماؤں کو جنت نصیب کرے جو دنیا سے جاچکی ہیں، سوشل میڈیا والے لوگ جاتے ہیں ماؤں کی قبروں پر اور کہتے ہیں آج ہمیں ماں کی بہت یاد آئی آپ بھی دعا کر دیں، مطلب یہ کون سا کانٹینٹ ہے؟ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے اس قسم کے مواد کے لیے جانیں۔