ایک نیوز :بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا۔
شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3 حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔
بنگلادیشی کپتان نے عوامی لیگ کے دفتر سے ہفتہ کی صبح فارم حاصل کیا، چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم جو عوامی لیگ کے لیے ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے، انہوں نے کرکٹر کے سیاست میں آنے کی تصدیق کی۔
رپورٹ کے مطابق شکیب کے اہلخانہ کی جانب سے نامزدگی فارم بھی جمع کرائے گئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں بھی شکیب الحسن کے حصہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت سیاست میں آنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔
دوسری جانب عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے بتایا کہ شکیب نے ہفتے کے روز پارٹی سے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے نامزدگی فارم لیے۔