800 سال پُرانی گمشدہ تصویر خاتون کے کچن سے برآمد

800 سال پُرانی گمشدہ تصویر خاتون کے کچن سے برآمد
کیپشن: 800-year-old missing picture found in woman's kitchen

ویب ڈیسک:فرانسیسی خاتون کے کچن میں لگا تقریباً 800 سال پُرانا گمشدہ شاہکار پیرس کے لُوور میوزیم کو واپس لوٹا دیا گیا۔
10 انچ لمبی اور 8 انچ چوڑی یہ تصویر اطالوی شہر فلورینٹائن سے تعلق رکھنے والے فنکار چیمابوئے کی ہے جس کو 2019 میں اس وقت دوبارہ دریافت کیا گیا جب خاتون نے اس کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کے کچن میں سالوں سے دیوار کی زینت بنی ہوئی یہ شاہکار تصویر 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی لیکن فرانسیسی حکومت نے اس کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے برآمد کرنے سے روک دیا۔
فرانس کی وزیرِ ثقافت رِیما عبدالملک اور لُوور میوزیم کے صدر اور ڈائریکٹر لارنس ڈی کارز کا کہنا تھا کہ پیرس کا مشہور میوزیم اب اس پینٹنگ کا نیا گھر ہوگا جہاں اس کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فرانسیسی وزیر اور میوزیم کے صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فرانسیی حکومت نے اس پینٹنگ کو بولی جیتنے والے فرد سے خرید لیا ہے۔