سابق وزیر آصف نکئی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان 

Nov 19, 2023 | 18:31 PM

ایک نیوز :سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اور صدر عبدالعلیم خان سےسابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی نے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا ۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اور صدر عبدالعلیم خان نے آصف نکئی  کا آئی پی پی میں خیر مقدم کیا۔سینئررہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال، صمصام بخاری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں