گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کیلئے فیچر متعارف

گل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کیلئے فیچر متعارف
کیپشن: Introducing a feature to eliminate noise in the voice recording of Gill messages

ویب ڈیسک: گوگل میسجز کی وائس ریکارڈنگ میں شور ختم کرنے کے لیے نیا ’نوائز کینسلیشن‘ فیچر متعارف کرایاجارہاہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین شور سے پاک آواز کو ریکارڈ کر سکیں گے۔ 
گوگل کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر سڑک پر گاڑیوں کے شور کے درمیان وائس میسج بھیجنے میں آسانی پیدا کرے گا۔ایسا کرنے کے لیے صارفین کو ریکارڈنگ کرتے وقت ’نوائز کینسلیشن‘ بٹن دبانا ہوگا جس کے بعد پیغام موصول کرنے والے کوشور شرابے سے غیر متاثرہ  وائس پیغام ملے گا۔
گوگل کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائش کے لیے میسجز ایپ کے بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔