ایک نیوز :تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی جھٹکا،سابق وفاقی وزیر علی نوازاعوان منظرعام پرآگئے۔
لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی ملاقات ،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
جہانگیرترین اور علیم خان سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا ۔
آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔