چیمپئنز ٹرافی کو ون ڈے کے بجائے ٹی20میں تبدیل کرنے کامطالبہ

چیمپئنز ٹرافی کو ون ڈے کے بجائے ٹی20میں تبدیل کرنے کامطالبہ
کیپشن: Demand to change Champions Trophy to T20 instead of ODI

 ویب ڈیسک: پاکستانی سرزمین پر شیڈول چیمپئنز ٹرافی کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی درخواست کردی گئی۔
چیمپئنز ٹرافی ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کا مقبول ایونٹ رہا ہے، گذشتہ دہائی میں اسے ختم بھی کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نئی سائیکل میں واپس لایا گیا، جس کے تحت 8 ملکی اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2025 میں پاکستان میں ہوگا۔
کونسل کا آفیشل نشریاتی ادارہ چاہتا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ون ڈے کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے ، مختصر فارمیٹ میں کمائی زیادہ ہے، بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈکپ میں لاکھوں لوگوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا اور ویورشپ کے نئے ریکارڈ بھی قائم ہونے کی توقع ہے۔
آئی سی سی کی 4 ماہی میٹنگز کا ہفتے سے بھارت میں آغاز ہوگیا، منگل کے روز بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں نشریاتی ادارے کی چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ تبدیل کرنے کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
آئی سی سی مختصر فارمیٹ کی بہتات سے کافی پریشان ہے، ہر 2 برس بعد ورلڈکپ ہورہا ہے، اولمپکس میں بھی یہی فارمیٹ کھیلا جائے گا، اس طرز میں باہمی سیریز کی تعداد بڑھ گئی، بہت زیادہ لیگز بھی کھیلی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شائقین بھی اب بور ہونا شروع ہوگئے ہیں۔