بلاک بسٹر فلم دھوم کے ڈائریکٹر چل بسے

Nov 19, 2023 | 16:55 PM

ویب ڈیسک: مشہور زمانہ فلم ‘دھوم’ کے ڈائریکٹر سنجے گدھوی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
56 سالہ ڈائریکٹر سنجے گدھوی اپنی سالگرہ سے 3 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
 ڈائریکٹر سنجے گدھوی کو دل کا دورہ پڑا تو وہ لوکھنڈ والا میں اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے جبکہ اُن کی بیٹی سنجینا گدھوی نے اپنی والد کی موت کی تصدیق کی۔
ڈائریکٹر سنجے گدھوی کی بیٹی نےبتایا کہ والد صبح کی واک پر گئے تو اُنہیں سینے میں درد ہوا، ہم اُنہیں اسپتال لیکر گئے لیکن گھر میں ہی اُن کی موت ہوچکی تھی۔ والد کو کوئی بیماری نہیں تھی، وہ بالکل صحت مند تھے، اُن کی اچانک موت نے ہمیں صدمے میں ڈال دیا ہے۔

مزیدخبریں