تربت میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

تربت میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: تربت میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

ایک نیوز: بالگتر میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔