ایک نیوز: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں خالی پلاٹ سے ڈرم میں بند ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے اور اس ضمن میں ایک شخص کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہناتھا کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی ہے اور مقتولہ کا تعلق بہاولپور سے تھا، مقتولہ قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللہ کے ساتھ رہتی تھی ۔ تحقیقات کے دوران ایک عادل نامی شخص کو حراست میں لیا گیاہے ، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ جب میں اور حضرت اللہ گھر پہنچے تو حسینہ کا قتل ہو چکا تھا ،حسینہ کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی ، ہم نے ڈرم کو بند کر کے لاش کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا،وزیر مائی عرف حسینہ کا قتل صہیب نے کیاہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ کا کہناتھا کہ مقتولہ کے شوہر سے رابطہ ہواہے اور وہ کراچی میں رہتا ہے،مقولہ کے شوہر کو مقدمہ درج کروانے کیلئے کراچی بلایا ہےاگر ورثاء مقدمہ درج نہیں کرواتے تو پھر سرکارکی مدعیت میں درج ہو گا، ملزم صہیب اور حضرت اللہ کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ملزم حضرت اللہ جھنڈولہ فرار ہوگیا ہے،ملزم عادل نے مقتولہ کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں سہولت کاری کی تھی۔