لاہور:تیز رفتار ویگن کی ڈمپر کو ٹکر، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور:تیز رفتار ویگن کی ڈمپر کو ٹکر، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: لاہور:تیز رفتار ویگن کی ڈمپر کو ٹکر، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

ایک نیوز: سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سگیاں روڈ پر تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 74 سالہ محمد صادق،56 سالہ فقیر حسین اور جواں سالہ احسان علی شامل ہیں۔زخمیوں میں 13 سالہ ارمان ندیم،50 سالہ رانی بی بی زوجہ خالد اور 48 سالہ فیاض شامل  ہیں۔

35 سالہ ذیشان،19 سالہ عبداللہ محمود، 50 سالہ ارشد یوسف،70 سالہ اشرف،34 سالہ سلیم شامل ہیں۔35 سالہ مدثر منیر ،60 سالہ رحمت فیروز،20 سالہ عدنان،23 سالہ مجاہد،35 سالہ علی الطاف بھی شامل ہیں۔لاشیں مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو گنگارام اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی اولاہور نے ایس پی ٹریفک کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیا، جس پر ایس پی ٹریفک جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔