محسن نقوی کاباغ جناح کو بین الاقوامی باغات کی طرزپراپ گریڈکرنےکاحکم

Nov 19, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح کو بین الاقوامی باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا حکم  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح کا دورہ  کیا،نگران صوبائی وزرا عامر میر، ظفر علی ناصر، بلال افضل بھی ہمراہ تھے،نگران وزیراعلیٰ نے باغ جناح کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے باغ جناح کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور  عقب میں گندگی پراظہار برہمی کیا،نگران وزیراعلیٰ نے باغ جناح میں غیرضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کرکے پیش کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں