پولیس مقابلے میں ہلاک6ڈاکوؤں کی گھر میں داخلےسےقبل کی ویڈیوسامنےآگئی

کیپشن: پولیس مقابلے میں ہلاک6ڈاکوؤں کی گھر میں داخلےسےقبل کی ویڈیوسامنےآگئی

ایک نیوز: اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ہلاک 6ڈاکوؤں کی گھر میں داخلے سے قبل کی سی سی ٹی وی ایک نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6ڈاکو چند منٹ کے وقفہ سے 2،2کرکے گھر میں داخل ہوئے۔پہلے 2 ڈاکو رنگ ساز بن کر بالٹی اٹھائے فوٹیج میں جاتے دکھائی دئیے۔چند منٹ بعد ان کے 2 ساتھی ڈاکو فوٹیج میں جاتے دکھائی دیتے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری 2 ساتھی کچھ دیر کے بعد گھر کی طرف جاتے دکھائی دئیے۔

گھر مالک ڈاکٹر عباد  کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے خود کو رنگ ساز بتاکر ملازم سے دروازہ کھلوایا ۔ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو ڈرائینگ روم میں اسلحہ دکھا کر یرغمال بنایا۔

ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن جاوید حسین اور ڈی ایس پی عاطف معراج پہلے گھر میں داخل ہوئے۔