ایک نیوز:لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھٹی کے روز بھی جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 بجلی چور پکڑے گئے جبکہ ریجن بھر میں کل 404 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،232کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 18 کمرشل،3 زرعی اور383 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو پانچ لاکھ چار سو اکانوے یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ چھیانوے ہزار نو سو تراسی روپے ہے،ہنجروال کے علاقے میں کنکشن کو 300000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، گوالمنڈی کے علاقہ میں کنکشن کو 298700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں کنکشن کو250000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مریدکے کے علاقے میں کنکشن کو216000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،72 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 27820 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ اعدو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک12974ملزمان کو گرفتار کیا گیا،27466 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 26490درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑ پچاس ہزار پانچ سو اکسٹھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت دو ارب پانچ کروڑ بتیس ہزاردو سو نوے روپے ہے۔