ڈینگی کاراج برقرار،مزید 141نئے کیسزرپورٹ

Nov 19, 2023 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 141 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار 796کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5692 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 76 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2571 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1281 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1269 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 693 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، چکوال، بہاولپور اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 147 مریض زیر علاج ہیں۔

علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں