ہندوستان میں انسانی جان سستی،سرنگ میں پھنسے 40 مزدوروں کو اب تک نکالا نہ جاسکا

Nov 19, 2023 | 09:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارت میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 7 روز سے پھنسے 40 مزدوروں کو بچانے کی کوشش جاری ہے تاہم ڈرل مشین خراب ہونے سے ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے ہندوستان میں انسانی جان سستی۔11 نومبر کو ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں 40 مزدور سرنگ کی کھدائی کے دوران ملبے تلے پھنس گئے۔سرنگ کی کھدائی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 40 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔

الجزیرہ کے مطابق مزدوروں کو ملبے تلے پھنسے 6 دن سے بھی زیادہ گزر گئے لیکن ابھی تک امدادی کاروائیاں کامیاب نہ ہوسکیں، سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی صورتحال نہایت سنگین ہوگئی، الجزیرہ سرنگ میں پھنسے 40 مزدور ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم، بزنس ریکارڈر مودی سرکار اور ہندوستانی میڈیا غریب مزدوروں کی حالت زار پر خاموش ہے۔

اشوک سوئین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں انسانی جان مزید سستی ہوگئی۔ 40 مزدوروں کو سرنگ میں پھنسے 6 دن گزر گئے لیکن ہندوستان خاموش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی امداد کے لیے جو مشینری بھیجی گئی وہ بھی ناقص اور خراب ہے۔خراب مشینری کے باعث ریسکیو کاروائیاں مزید تاخیر کا شکار ہے،امدادی کارکن مودی سرکار کی انتظامیہ نے ریسکیو میں ناکامی کے بعد تھائی اور نارویجین کمپنیوں سے مدد طلب کرلی، سرنگ کے باہر مزدوروں اور مقامی لوگوں نے وسیع پیمانے پر مودی سرکار کے خلاف احتجاج  کیا اور مظاہرین نےکہا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ریسکیو کاروائیوں میں سستی دکھا رہی ہے،سلکیارا اور دندلگاؤں کے قصبوں کے درمیان اترکاشی اور یمونوتری کو جوڑنے کے لیے 4.5 کلومیٹر کی سرنگ بنائی جا رہی تھی، جو ہندوؤں کے دو مقدس ترین مقامات ہیں یہ سرنگ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور ہندو مندروں کے ساتھ چین کی سرحد سے متصل علاقوں کے درمیان سفری حالات کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

عرب نیوز کےمطابق ماہرین نے اتراکھنڈ میں وسیع پیمانے پر تعمیرات کے منفی اثرات اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے بارے میں مودی سرکار کو پہلے ہی خبردار کیا تھا۔بھارت میں تعمیرات کے بڑے منصوبوں کے دوران حادثات عام ہیں۔جنوری 2023 کو اتراکھنڈ میں سیلاب میں 200 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ماہرین نے سیلاب اور حادثے کی وجہ غیر ضروری تعمیرات بتائی۔جولائی 2023 کو مہاراشٹرا میں 27 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور ریسکیو ٹیم کی ناکامی کے باعث ہلاک ہوگئے۔

مزیدخبریں