ڈونلڈ بلوم کی نوازشریف ،جہانگیر ترین سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

Nov 19, 2023 | 08:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نوازشریف اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے سب سے پہلے نوازشریف کی صحت بارے دریافت کیا ۔امریکی سفیر نے نوازشریف کو وطن واپسی پر مبارک باد بھی دی اس میں کوئی شک نہیں آپ پاکستان کے ایک بڑے لیڈر ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ لگتا ہے آپ میرے بارے ساری معلومات لیکر آئے ہیں۔دونوں کے درمیان عام انتخابات اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کےلیے ہمارے پاس مکمل ایجنڈا اور پلان موجود ہے۔ہم عزت دو اور عزت لو والے فارمولے پر چلیں گے۔ہم کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں تحریک انصاف چھوڑنے کی وجوہات پر بات ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور تحریک انصاف کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔جہانگیر ترین اور وفد سے ملاقات کے دوران ملکی معیشت پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں