ویب ڈیسک :اسرائیل کی درخواست پر فیس بک اور ٹک ٹاک نے غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں۔
تفصیلا ت کےمطابق دنیا بھر کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسرائیل کے کہنے پر غزہ جنگ سے متعلق پوسٹیں ہٹانے لگیں۔ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ اسرائیل کا یہ دعویٰ کئی مرتبہ جھوٹا ثابت ہو چکا ہے کہ وہ حماس کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے۔
اب جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی پوسٹیں ہٹانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی درخواست پرفیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا اور ٹک ٹاک نے غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام کو اسرائیل سے 8 ہزار سے زائد درخواستیں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی درخواستوں میں شامل 94 فیصد غزہ جنگ پوسٹوں کو ایپس سے ہٹا دیا گیا ہے۔