کراچی پولیس کے 3 اہلکار بکرا چوری کرتے پکڑے گئے، مقدمہ درج

کراچی پولیس کے 3 اہلکار بکرا چوری کرتے پکڑے گئے، مقدمہ درج
کیپشن: کراچی پولیس کے 3 اہلکار بکرا چوری کرتے پکڑے گئے، مقدمہ درج

ویب ڈیسک :کراچی کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد بکرا چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سندھ پولیس کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے قومی شاہراہ سے بکرا چوری کرنے کی کوشش کی، بکرے کے مالک کی جانب سے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)  کا کہنا ہے کہ نامزد تینوں پولیس اہلکار کراچی کے انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ہیں۔