بلاول بھٹو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دھمکی دینا بند کریں،شیریں مزاری

Nov 19, 2022 | 23:20 PM

 ایک نیوز نیوز:صدر مملکت عارف علوی کو بلاول بھٹو کی دھمکی ملنے پرتحریک انصاف کے رہنمابھی میدان میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئررہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو صدر مملکت کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو دی جانے والی دھمکی کا نوٹس لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے۔اگر انہوں نے گڑبڑ کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے۔خان صاحب کا مقصد غیر جمہوری کھیل کھیلنا ہے۔عمران خان صرف اپنا سوچتے ہیں۔اس کا نقصان صرف خان کو نہیں پورے پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ساتھ ہوں گے۔

مزیدخبریں