منڈی بہاؤالدین: پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ، حالت تشویشناک

Nov 19, 2022 | 23:03 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے رکن میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں