قومی ادارے میں اہم تعیناتی پرحکمران اتحاد میں دراڑپڑگئی

قومی ادارے میں اہم تعیناتی پرحکمران اتحاد میں دراڑپڑگئی
کیپشن: There was a rift in the ruling alliance over important appointments in the national institution

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ اتحادی جماعت کے اہم رکن کیخلاف کھل کر سامنے آ گئے ۔ دونوں جماعتوں میں اختلافات بھی واضح ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عطااللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو اہم تعیناتی کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہیے۔  تمام سیاستدانوں کو تعیناتی کے حوالے سے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی صدر پاکستان کی سمری روکنے کے حوالے سے بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر  مملکت کے پاس آخری چانس ہے اگر انہوں نے اس بار کسی غیر آئینی طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ سے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کا پاکستان کے آئین کے ساتھ وفاداری کا امتحان لیا گیا تھا۔انہوں نے عمران خان کو بچانے کیلئے غیر آئینی کردار ادا کیا۔ان کے پاس اب آخری چانس ہے اگر انہوں نے اس بار کسی غیر آئینی طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔