اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے دستے تعینات

Nov 19, 2022 | 21:32 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کے پاس باڈی کیمروں کی سہولت ہوگی، جس سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگی، امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر ڈیوٹی دیں گے۔ 

مزیدخبریں