امپائر کی انگلی اس مرتبہ بھی نہیں اٹھے گی، مریم اورنگزیب

امپائر کی انگلی اس مرتبہ بھی نہیں اٹھے گی، مریم اورنگزیب
کیپشن: The finger of the umpire will not be lifted this time either, Maryam Aurangzeb(file photo)

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شدید ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے امپائر کی انگلی اس مرتبہ بھی نہیں اٹھے گی۔ یہ 26 نومبر بھی ایسے ہی گزر جائے گا۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 نومبر کو آپ راولپنڈی یا اسلام آباد نہیں بلکہ یواےای اور لندن کی عدالت کے ٹکٹ کٹوائیں۔ 2014 کے فلاپ لانگ مارچ کی طرح 26 نومبر بھی فلاپ سین ثابت ہوگا۔ آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔ عمران خان نے یواےای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بےگناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، خارجہ پالیسی تباہ کی، کس کے لیے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟