ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سرکاری مشینری کا بےدریغ استعمال کرنے پر آئی جی پنجاب شدید برہم ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں سرکاری مشینری کے بےدریغ استعمال پر اظہار برہمی کرنے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو ڈسپلن فورس رہنے دیں کسی سیاسی جماعت کا سیکیورٹی گارڈ نہ بنائیں۔ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت ہے نہ کہ کسی جلسے کو کامیاب بنانا۔
اس حوالے سے ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار کسی سیاسی جماعت کا آلہ کار نہیں بنے گا۔ سیاسی شخصیات کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں ہوسکیں گی۔
اس حوالے سے پنجاب بھر کے تمام افسران کو مطلع کردیا گیا ہے۔