ابھی نندن کاجہاز گرانے والا جے ایف 17تھنڈرطیارہ آئیڈیازنمائش میں پیش

Nov 19, 2022 | 20:37 PM

ایک نیوز نیوز:پاک فضائیہ کے جانبازوں نے اسی جے ایف 17کے ذریعے 27فروری 2019ءکو بھارتی فضائیہ کو دھول چٹائی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی طرف سے 2019ءمیں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے مگ21کو مارگرانے والے جے ایف 17تھنڈر فائٹر کو آئیڈیاز 2022ءمیں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جونمائش کے تمام دن شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا 11واں ایڈیشن 15 سے 18نومبر تک کراچی ایکسپو سنٹر میں ہوا اورنمائش میں آنے والے شائقین جے ایف 17لڑاکا طیارے میں خصوصی دلچسپی لیتے رہے۔

پاک فضائیہ کے جانبازوں نے اسی جے ایف 17کے ذریعے  بھارتی فضائیہ کو دھول چٹائی تھی۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور واپس جانے کی کوشش کر رہا تھا جب جے ایف 17جے اسے جا لیا اور مارگرایا۔

مزیدخبریں