افغانستان  کی سپر کار کی  دنیا میں دھوم مچ گئی

Nov 19, 2022 | 20:14 PM

 ایک نیوز نیوز:  افغانستان میں تیار ہونے والی سپورٹس کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس کار افغانستان کے ٹیک سپیشلسٹس کی ایک ٹیم نے تیار کی ہے، جس کا نام ’Mada9‘ رکھا گیا ہے۔ سپر کار کا یہ پروٹوٹائپ ’ای این ٹی او پی‘ کی پراڈکٹ ہے اور پروٹوٹائپ کی ویڈیو ای این ٹی او پی ہی کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں ای این ٹی او پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضا احمدی گاڑی کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں۔ یہ پروٹوٹائپ سپر کار نیواواری سنٹر آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن آف افغانستان میں تیار کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کی باڈی لائٹ ویٹ کمپوزٹ مواد سے بنائی گئی ہوتی ہے۔ گاڑی کی پُش روڈ سسپشن فارمولا ون سٹائل کی ہوتی ہے۔ گاڑی کا لے آﺅٹ ’مڈ انجن‘ رکھا گیا ہے جس میں انجن ڈرائیور کے پیچھے ہوتا ہے۔ محمد رضا احمدی اس ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ اس گاڑی کو مزید دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی اور قطر میں ہونے والی ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں