ایک نیوز نیوز: افغانستان میں تیار ہونے والی سپورٹس کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس کار افغانستان کے ٹیک سپیشلسٹس کی ایک ٹیم نے تیار کی ہے، جس کا نام ’Mada9‘ رکھا گیا ہے۔ سپر کار کا یہ پروٹوٹائپ ’ای این ٹی او پی‘ کی پراڈکٹ ہے اور پروٹوٹائپ کی ویڈیو ای این ٹی او پی ہی کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں ای این ٹی او پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضا احمدی گاڑی کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں۔ یہ پروٹوٹائپ سپر کار نیواواری سنٹر آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن آف افغانستان میں تیار کی گئی۔
Afghans have designed a supercar. #Afghanistanrising
— Open girls' schools - د نجونو ښوونځي پرانیزئ (@paykhar) November 16, 2022
pic.twitter.com/kkiEp2Ydn8
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کی باڈی لائٹ ویٹ کمپوزٹ مواد سے بنائی گئی ہوتی ہے۔ گاڑی کی پُش روڈ سسپشن فارمولا ون سٹائل کی ہوتی ہے۔ گاڑی کا لے آﺅٹ ’مڈ انجن‘ رکھا گیا ہے جس میں انجن ڈرائیور کے پیچھے ہوتا ہے۔ محمد رضا احمدی اس ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ اس گاڑی کو مزید دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی اور قطر میں ہونے والی ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔