ایک نیوز نیوز: کپتان کے وسیم اکرم پلس اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لاہور کی احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں عثمان بزدار لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار نے درخواست میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا جو غور طلب ہے۔