ایک نیوز نیوز: جامشورو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے سندھ کے پانچ اضلاع کے تاریکی میں ڈوبنے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاور ٹرانسفارمرکی فنی خرابی کے باعث میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، بدین اور ٹنڈو محمد خان کے تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔
ترجمان حیسکو کا کہنا ہےکہ فنی خرابی 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی جسے دور نہیں کیا جاسکا ہے۔
ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی نے ایک گھنٹے میں خرابی دور کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، بجلی فراہم کی گئی تو فیڈرز سے سپلائی بحال کردی جائےگی۔