تحریک انصاف کا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے ،عمر سرفراز چیمہ

Nov 19, 2022 | 19:11 PM

ایک نیوز نیوز:مشیربرائے داخلہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرحملے کی مرضی کی ایف آئی آردرج ہونے کاشکوہ کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق مشیرداخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے بعد سارا نظام بے نقاب ہوگیا۔ پنجاب میں حکومت ہماری ہے، ہم نے بطور حکومت مقدمہ درج کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حملے میں 3 افراد کو نامزد کیا۔ اس پر بہت مزاحمت آئی۔ایف آئی آر پر ہیڈ محرر سے آئی جی تک سب کی طرف سے معذرت خواہانہ جواب ملتا تھا۔

مشیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رکاوٹیں پہلے بھی آتی رہی ہیں، اب جو چیزیں سامنے آرہی ہے، اُن سے پتا چلتا ہے کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیا 13 جماعتوں کا جتھہ بھی جو وفاق میں بیٹھا ہوا ہے، یہ سارے اکٹھے بھی ہوکر ان کی اتنی اوقات نہیں۔جس حد تک معاملات کو پریشرائز کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بھی ہماری ہے اور ایف آئی آر بھی نہیں کٹ رہی۔ یہ جو معاملات ہیں، اسی لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حراست میں حملہ آور کی 2 وڈیوز لیک ہوئیں۔اس میں کوئی نہ کوئی عناصر شامل ہیں۔اس طرح کا کوئی حملہ آور ہو تو اسےخفیہ طور پر نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا جاتا ہے۔مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے حملہ آور کا پتا ہی نہیں ہوتا، اس کا نام بھی پتا نہیں ہوتا۔پولیس سے پوچھا تو وہی معذرت خواہانہ رویہ کہ جناب ہماری مجبوری تھی، جو بھی مجبوری تھی اس کی انکوائری ہو رہی ہے۔

مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ابھی تک 3، 4 چیزیں سامنے آچکی ہیں۔یہ واضح ہوچکا شوٹر ایک نہیں تھا، ایک سے زائد لوگ تھے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ 2 چیزیں واضح ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ جس طرح مہم چلا رہی تھی اس کی ملزم کے بیان سے مماثلت ہے، حملہ آور کوئی مذہبی جنونی نہیں۔ واقعے میں 14 لوگ زخمی ہوئے اور ایک مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ  ملزم نے اتنی گولیاں فائر نہیں کیں جتنی وہاں فائر ہوئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معظم کو قریب سے گولی نہیں لگی۔

 

مزیدخبریں