ایک نیوز نیوز:پی آئی اے سمیت دیگر چند بڑی ائیرلائنز کی پروازیں حج ٹرمینل منتقل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آپریشن منتقلی کا آغاز پی آئی اے کی پرواز پی کے741 سے ہوگا جو مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے جدہ سے روانہ ہوگی۔دوسری پرواز پی کے842سمیت تمام پروازیں حج ٹرمینل سے آپریٹ کی جائیں گی پی آئی اے کی تمام پروازوں کی آمد و روانگی رات 8 بجے سے حج ٹرمینل سے ہوگی۔
ممکنہ رش سے بچنے کیلئے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 5گھنٹے قبل حج ٹرمینل پر پہنچیں،ترجمان پی آئی اے